پاکستان
22 جنوری ، 2014

سانحہ مستونگ:میتوں کے ساتھ کوئٹہ میں دھرنا، شہر میں شٹر ڈاؤن

سانحہ مستونگ:میتوں کے ساتھ کوئٹہ میں دھرنا، شہر میں شٹر ڈاؤن

کوئٹہ …سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور ہزارہ برادری کے افراد کا میتوں کے سمیت کوئٹہ کے علمدار روڈ شہدا چوک پر احتجاجی دھرنا جاری ہے، شہر میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کے باعث سڑکیں سنسان، دکانیں و بازار بند ہیں۔ علمدار روڈ شہدا چوک پر جنازے رکھے ہیں اور ان کے گرد جمع سوگوار پرنم آنکھوں میں سوال لیے بیٹھے ہیں کہ قتل کیے جانے والوں کا قصور کا تھا، شہدا چوک پر دھرنا دینے والوں کا کہنا ہے کہ جہاں حکمران دہشت گردوں سے امن کی بھیگ مانگیں، وہاں عوام کی جانوں کی یہی قدروقیمت ہوتی ہے۔جاں بحق افراد کی ابھی تدفین کا فیصلہ نہیں کیا گیا، کوئٹہ کے بازاروں اور گلیوں میں بھی سوگ کی کیفیت ہے، ہر طرف سناٹا چھایا ہوا ہے۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں زائرین کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :