دنیا
22 جنوری ، 2014

ڈیلس:ڈاکٹر محمد حق نواز کی صاحبزادی ماہ روز نواز کی شادی کی تقریب

ڈیلس:ڈاکٹر محمد حق نواز کی صاحبزادی ماہ روز نواز کی شادی کی تقریب

ڈیلس …راجہ زاہد اختر خانزادہ/ نمائندہخصوصی…پنجاب میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل اور کالج آف فزیشن سرجن پاکستان کے سابق صدر و معروف فزیشن ڈاکٹر محمد حق نواز اور ڈاکٹر گلنار کی صاحبزادی اٹارنی ماہ روز نواز کی شادی آرٹ مون زون کے ہمراہ یہاں ڈیلس کے انٹر کانٹینٹ ہوٹل میں سرانجام پائی۔ شادی کی تقریب میں امریکا بھر سے پاکستانی اور امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیات سمیت دیگر اہم افراد نے شرکت کی جن میں ٹیکساس جنرل اسپتال کے مالکان ڈاکٹر حسن ہاشمی‘ سلمان ہاشمی‘ سلمیٰ ہاشمی‘ ریاست ٹیکساس کے شہر پیرس کے میئر ڈاکٹر ارجمند ہاشمی‘ مہرین خان‘ زویا خان‘ سعد علی خان‘ کارلوس مون زون‘ مسز کمبرلی‘ مس نورین‘ پروفیسر شہباز سمیت ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حق نواز اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر گلنار نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا جبکہ پُرتکلف کھانوں کے ساتھ محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر پاکستانی رسم و رواج کے مطابق رسومات بھی ادا کی گئیں جس سے آنے والے مقامی امریکی بھی کافی محظوظ ہوئے۔ اس طرح یہ تقریب رات گئے تک جاری رہی۔ آخر میں ڈاکٹر حق نواز نے تمام آنے والے افراد سے فرداً فرداً اظہار تشکر کیا۔

مزید خبریں :