پاکستان
22 جنوری ، 2014

موجودہ حالات میں سب کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہو گا، شہباز شریف

موجودہ حالات میں سب کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہو گا، شہباز شریف

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو توانائی بحران اور انتہا پسندی جیسے بڑے مسائل درپیش ہیں موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے ملاقات کی ، شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چار سدہ سرڈھیری بازار میں دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :