23 جنوری ، 2014
کراچی…پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم بہادر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن اپنے شہید فوجیوں کے لیے نہیں لڑتے۔بلاول بھٹو زرداری نے سماجی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ ہم خودمختار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں مگر اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کر تے۔ ہم کہتے ہیں کہ جنت ہماری ماوٴں کے قدموں تلے ہے مگر ہم ان کی حفاظت نہیں کرتے۔ ہم غیرت کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن بہنوں کے قتل کا بدلہ نہیں لیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انسانیت کا دعویٰ کرتے ہیں تاہم بچوں کے قتل عام پر خاموش رہتے ہیں۔