23 جنوری ، 2014
لاس اینجلس… مشہور زمانہ سپر ہیرو بیٹ مین برائیوں کے خاتمے کیلئے ہمیشہ تیار نظر آتا ہے، لیکن اس بار بیٹ مین کا بیٹا بھی برائی کے خلاف میدان میں ہے۔اسی سلسلے میں ہالی وڈ اینیمیٹڈ کامک فلم سن آف بیٹ مین کا پہلاٹریلر جاری کر دیا گیا۔ وارنر برادرز انٹرٹینٹمنٹ کے تحت بننے والی اس فلم میں بیٹ مین کی بہادری اور صلاحیتیں اب اس کے بیٹے میں بھی دیکھنے کو ملیں گی۔ دونوں باپ بیٹا مل کرامن و امان کیلئے دشمنوں کے خلاف جنگ لڑیں گے۔