23 جنوری ، 2014
لاہور…مستونگ میں دہشت گردی کے خلاف لاہورمیں مجلس وحدت مسلمین کا دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ رہنماوٴں کا کہناہے دہشت گردوں سے کسی صورت مذاکرات نہ کیے جائیں۔مال روڈ پرگورنر ہاوٴس کے باہر دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکن شریک ہیں۔ دھرنے کے شرکا کہنا ہے کہ حکومت سانحہ مستونگ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائے، جب تک حکومت دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی نہیں کراتی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دھرنے کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔