پاکستان
23 جنوری ، 2014

مستونگ حملے کے خلاف کوئٹہ کے شہدا چوک پر دھرنا

مستونگ حملے کے خلاف کوئٹہ کے شہدا چوک پر دھرنا

کوئٹہ …سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ کے علمدار روڈ پر جاں بحق افراد کی میتوں کے ہمراہ جاری دھرنے کو 24 گھنٹے ہوگئے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے۔ سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور ہزارہ برادری کے افراد میتوں کے ہمراہ گزشتہ روز صبح دس بجے سے علمدار روڈ کے شہدا چوک پر دھرنا دیے ہوئے ہیں۔سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والے 28افراد کی میتیں رکھ کر ان لواحقین اور ہزارہ برادی کے افراد سخت سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب منتظمین کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ پر وفاقی حکومت کے ردعمل کاانتظار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف نتیجہ خیز آپریشن ہوگا تو ہی دھرناختم ہوگا۔

مزید خبریں :