23 جنوری ، 2014
نیو یارک…اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات اور پولیو ورکرز پر حملوں کی مذمت کی ہے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بان کی مون نے کہا کہ مستونگ میں زائرین کی بس کو نشانہ بنانا اور راولپنڈی کے آراے بازار میں خود کش حملے جیسے واقعات قابل مذمت ہیں، بان کی مون نے پولیوورکرز پر حملوں پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ یہ حملے پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں، انہوں نے دہشت گردی میں جانی نقصان پر حکومت پاکستان سے اظہار تعزیت کیا اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے کوششوں پر حمایت کا یقین دلایا۔