23 جنوری ، 2014
سیالکوٹ…سیالکوٹ کے قریب نواحی گاوں سے ایک چیتے کو کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد پکڑلیاگیا ۔ چیتے کے حملے میں 3افراد زخمی بھی ہوئے ۔پسرور کے نواحی گاؤں آدوکے میں اچانک ایک چیتا آگیا،جس نے حملہ کر کے3افراد کو زخمی کردیا۔ مقامی افراد نے چیتے کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ گنے کے کھیت میں جاچھپا،لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے محکمہ وائلڈ لائف اور ریسکیو عملے کو طلب کرلیا۔6گھنٹوں کی کوششوں کے بعد چیتے کو بے ہوش کر کے پکڑ لیاگیا اور محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیاگیا۔