پاکستان
23 جنوری ، 2014

واٹربورڈ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، ایم ڈی عدالت میں طلب

واٹربورڈ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، ایم ڈی عدالت میں طلب

کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے واٹربورڈ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ کو 13 فروری کو طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر نے توہین عدالت اور نقصانات کے ا زالے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ سجاد احمد ،حضور بخش اور شکیل احمد نامی ہائیڈرنٹس مالکان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود واٹر بورڈ اور پولیس نے ہائیڈرنٹس بند کروادیئے اور ان کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ،جس کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ نے عبوری حکم میں کورنگی چکراگوٹھ میں واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے روک رکھا تھا،عدالت نے سابقہ احکامات تاحکم ثانی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر مدعا علیہان کو 13 فروری کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔

مزید خبریں :