صحت و سائنس
27 جنوری ، 2014

سردی سے کپکپائیں۔ موٹاپے سے جان چھڑائیں

سردی سے کپکپائیں۔ موٹاپے سے جان چھڑائیں

ایمسٹرڈیم…سردی سے کپکپائیں۔ موٹاپے سے جان چھڑائیں۔ ہالینڈ کے ماہرین کی نئی تحقیق سامنے آگئی۔وزن میں کمی کے لیے دنیا کے اس سب سے آسان طریقے میں نہ توکسی ورزش کی ضرورت ہے اور نہ ہی خوراک میں کمی کرنے کی۔ صرف کمرے کا درجہ حرارت کم کریں اور چند گھنٹے تک سردی سے کپکپائیں۔ کچھ ہی عرصے میں آپ کا وزن کم ہونا شروع ہوجائے گا۔ ہالینڈ کی ماستریخ یونی ورسٹی میڈیکل سینٹر کے ماہرین نے بعض افراد کو دس دن تک ٹھنڈ میں رکھ کر ان کا مشاہدہ کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ ان کی کیلوریز جلنے کی رفتار میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کی وجہ سے نظام ہضم کی فعالیت 30 فیصد تک بڑھ جاتی ہے اور کیلوریز زیادہ تیزی سے جلتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق کپکپاہٹ کی وجہ سے ایک گھنٹے میں تقریباً 400 کیلوریز جل جاتی ہیں۔

مزید خبریں :