27 جنوری ، 2014
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن کے سی این جی اسٹیشن ہفتے میں تین دن کھولنے کا حکم امتناعی بر قرار رکھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سی این جی بندش کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔اسلام آباد اور رولپنڈی ریجن میں گیس بندش کے خلاف حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔سی این جی اسٹیشن مالکان نے موسم سرما میں سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لئے گیس کی فراہمی بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔