پاکستان
31 مارچ ، 2012

پشاور: بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کی احتجاجی ریلی

پشاور … پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواکے کارکن بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اورجی ٹی روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی۔ لوڈشیڈنگ کے خلاف ریلی کا آغاز ہشت نگری چوک سے ہوا، جس کی قیادت مسلم لیگ ن کے رہنما سید علی شاہ نے کی، لیگی خواتین نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ زاٹھارکھے تھے جن پر احتجاجی نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے احمد فراز چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا اور صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے بھی شر کت کی۔ مظاہرین نے ٹائر بھی جلائے اور مطالبہ کیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے۔

مزید خبریں :