پاکستان
31 مارچ ، 2012

خیبر پختونخوا حکومت میں شامل ہورہے ہیں، چوہدری شجاعت

خیبر پختونخوا حکومت میں شامل ہورہے ہیں، چوہدری شجاعت

اسلام آباد … پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی خیبر پختونخوا حکومت میں شامل ہورہی ہے، پارٹی مشاورت جاری ہے جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ کالاباغ ڈیم بننا چاہئے۔ اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے پارٹی قائدین اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن والے اب بجلی کی لوڈشیدنگ پراحتجاج کررہے ہیں حالانکہ ان کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے این ایف سی ایوارڈ پر دستخط کیے جس سے پنجاب کو نقصان ہوا اور یہ سودا شہباز شریف نے وزیر اعظم بننے کے لالچ میں کیا تھا۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم بن جاتا تو اس سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی دستیاب ہوتی اور اب تک اخراجات بھی پورے ہوچکے ہوتے۔ امیر مقام کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پر ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے غداری کرنے والے زندگی بھر پچھتائیں گے۔

مزید خبریں :