پاکستان
28 جنوری ، 2014

انتخابات کو 8 ماہ گزر گئے، اب تک صرف 167 عذر داریوں کی سماعت ہوسکی

انتخابات کو 8 ماہ گزر گئے، اب تک صرف 167 عذر داریوں کی سماعت ہوسکی

اسلام آباد…عام انتخابات ہوئے8 ماہ سے زیادہ گزرگئے، صرف167انتخابی عذرداریوں کی سماعت ہوسکی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 238 انتخابی عذرداریاں آخری مراحل میں ہیں، جنہیں جلد نمٹادیا جائے گا۔قانون 4 ماہ کا وقت دیتا ہے لیکن عام انتخابات کو 8 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا اب تک صرف 40 فی صد انتخابی شکایات پر فیصلہ کیا جاچکا ہے، عام انتخابات میں دھاندلیوں اور دیگر شکایات سے متعلق الیکشن کمیشن کو 4 سو 5 درخواستیں موصول ہوئیں جن کی سماعت کے لئے ملک بھر میں 14 ٹریبونلز تشکیل دیئے گئے، قانون کے تحت ٹریبونلز کے پاس انتخابی عذارداریوں کی سماعت کے لئے ایک سو 20 دن کا وقت تھا، تاہم الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک 167 عذرداریوں کی سماعت مکمل ہو سکی ہے، 238 درخواستیں اب بھی زیر سماعت ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان درخواستوں کو بھی جلد نمٹا دیا جائے گا۔

مزید خبریں :