دنیا
28 جنوری ، 2014

یوکرائن : سیاسی کشیدگی میں کمی ،وزیراعظم مستعفی ہوگئے

یوکرائن : سیاسی کشیدگی میں کمی ،وزیراعظم مستعفی ہوگئے

کیو…سیاسی تناؤکا شکار یورپی ریاست یوکرائن میں سڑکوں پرآنے والی سیاست ایوانوں میں واپس پہنچنے لگی،وزیراعظم مستعفی ہوگئے،صدر نے قانون نرم کردیا ، پارلیمنٹ میں مظاہرین سے مذاکرات کی بحث بھی چل نکلی۔یورپی یونین سے منہ موڑ کر روس سے ہاتھ ملایا۔کچھ یورپ نواز عوام کو یہ پسند نہ آیا، اور ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آگئے دو ماہ کے ہنگاموں اور 5 افراد کی ہلاکت کے بعد آج یوکرائن کے وزیراعظم میکولا آزاروف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور صدر سے منظوری کی اپیل کی ،حزب اختلاف نے وزیراعظم کے استعفیٰ کو پہلی کامیابی قراردیا ہے ، ادھربحران کے خاتمے کے لیے ملکی پارلیمان میں اصلاحات پر غور وخوض بھی کیا جارہا ہے۔صدر وکٹر یانوکووچ نے مظاہروں کے خلاف بنائے جانے والے متنازع قانون کو ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ یوکرائن کی وزیر انصاف ایلینا لوکاش کے مطابق گزشتہ رات صدر وکٹر یانوکووچ اور حزب اختلاف کے اہم رہنماوٴں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فریقین نے اس قانون کو ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔جبکہ مظاہرے اور سرکاری عمارتوں کا قبضہ ختم کرنے کی شرط پر عام معافی کابھی اعلان کیا گیا تھا

مزید خبریں :