دنیا
28 جنوری ، 2014

بھارت : ہاتھیوں کے لئے پل اور انڈرپاسز کی تعمیر کی تجویز

بھارت : ہاتھیوں کے لئے پل اور انڈرپاسز کی تعمیر کی تجویز

نئی دہلی…بھارت میں تعمیر کئے جائیں گے پْل اور انڈر پاسز وہ بھی ہاتھیوں کے لئے۔بھارت میں ٹرین کی ٹکر سے ہاتھیوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لئے غیر سرکاری اداروں نے عدالت میں انوکھی تجویز پیش کی ہے کہ بھارت کی مشرقی اور شمالی ریاستوں میں ہاتھیوں کی گزر گاہوں کے لئے اب پْل اور انڈر پاس تعمیر کئے جائیں گے،جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ محکمہ ریلوے اور جنگلات سمیت تمام متعلقہ ادارے اپنی تجاویز عدالت میں پیش کریں تاکہ ہاتھیوں کی نسل کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔بھارت میں غیر قانونی شکار اور تیز رفتار ٹرینوں کی زد میں ہر سال متعدد ہاتھی ہلاک ہوجاتے ہیں۔

مزید خبریں :