دنیا
28 جنوری ، 2014

چین میں موسم بہارکی آمد کی خوشی میں لالٹین فیسٹول

بیجنگ …چین میں موسم بہارکی آمد کی خوشی میں منعقدہ لالٹین فیسٹول کے کئی شہروں میں سج گیا ہے۔چین کے کئی شہروں میں جاری ان میلوں میں خوب صورت اور دیدہ زیب رنگ برنگی لالٹین نمائش کے لیے موجود ہیں۔مختلف اشکال اورسائز کی ان لالٹینوں میں عام افراد کے علاوہ سیاحوں کی بڑی تعداد خوب دلچسپی لے رہی ہے۔ سی چوان میں ساڑھے4لاکھ بوتلوں سے تیارکردہ مورکی شکل کی لاٹین انتہائی خوب صورت اوربے مثال ہے۔ جیانگ ڑہومیں ہونے والے میلیمیں کلاسیکل کتب کے انداز کی لالٹیں خوب مقبول ہورہی ہے۔یہ لالٹین میلے 14 فروری تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں :