29 جنوری ، 2014
واشنگٹن… امریکی صدر باراک اوباما کا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب شروع ہوچکا ہے، اجلاس میں خارجہ پالیسی، دہشت گردی، امیگریشن اور شہریوں کی کم سے کم تنخواہ کے معاملے پر اہم بیانات متوقع ہیں۔وائٹ ہاوٴس کے مطابق امریکی صدر اوباما وفاقی کنٹریکٹ ملازمین کی کم سے کم اجرت 10 ڈالر 10 سینٹ فی گھنٹا کرنے کا اعلان کریں گے۔ اوباما عام شہریوں کی بھی کم سے کم اجرت 7 ڈالر 25 سینٹ سے بڑھا کر 10 ڈالر 10 سینٹ کرنے کے لیے قانون سازی پر زور دیں گے۔ بارک اوباما متوسط طبقے کی خوشحالی کے لیے دیگر کئی اقدامات کا اعلان بھی کریں گے۔ خطاب سے قبل بارک اوباما نے وائٹ ہاوٴس میں ہلکے پھلکے انداز میں تقریر کی مشق کی۔