پاکستان
30 جنوری ، 2014

بجلی وگیس چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

 بجلی وگیس چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہے کہ پنجاب میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔توانائی بحرن سے نکلنے کے لیے روایتی کے ساتھ متبادل ذرائع پر بھی کام کررہے ہیں۔ لاہور میں ایریکس کمپنی کے نائب صدر اینڈریا پیٹی کی قیادت میں وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ متعدد غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ توانائی سیکٹر میں تعاون کے معاہدے کیے گئے ہیں۔حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے موٴثر اقدامات کررہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ توانائی سیکٹرسے وابستہ اداروں کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :