کھیل
30 جنوری ، 2014

جرمن فٹبال لیگ : بائرن میونخ نے ہوم ٹیم اسٹوٹ گارٹ کو ہرادیا

اسٹوٹ گارٹ…جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ کے ALCANTARA - THIAGOنے آ خری لمحات میں دلکش گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی، اسٹوٹ گارٹ میں ہوئے میچ میں ہوم ٹیم اور بائرن کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔29ویں منٹ میں اسٹوٹ گارٹ نے برتری حاصل کی ۔76ویں منٹ میں بائرن کے فارورڈنے خوبصورت ہیڈر کے ذریعے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔اور پھر انجری ٹائم میں ALCANTARA - THIAGO کے دلکش گول نے بائرن کو دو ایک سے فتح دلا دی،اس کامیابی کے ساتھ بائرن ٹیبل پر 13 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔

مزید خبریں :