30 جنوری ، 2014
میر پور…سری لنکانے بنگلادیش کوپہلے ٹیسٹ میں اننگزاور248رنزسے شکست دیدی،سری لنکا کودومیچز کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔میرپورٹیسٹ کے چوتھے دن بنگلادیش نے دوسری اننگز35رنزایک آؤٹ سے شروع کی،بنگلادیش کی پوری ٹیم 250رنزپرآؤٹ ہوگئی ،مومن الحق نے نصف سنچری بنائی۔سری لنکا کی جانب سے تھشاراپریرا نے پانچ اورسرنگالاکمل نے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔