پاکستان
30 جنوری ، 2014

دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر قوم کو دھوکے میں رکھا جا رہا ہے،منظور وٹو

 دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر قوم کو دھوکے میں رکھا جا رہا ہے،منظور وٹو

لاہور…پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹوکا کہنا ہے کہ طالبان کے معاملے پر واضح موقف اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے معاملے پر جان بوجھ کر قوم کو دھوکے میں رکھا جا رہا ہے۔لاہورسے جاری بیان میں میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ حالات بے قابو ہو چکے ہیں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے۔ اس وقت سب سے بڑا خطرہ داخلی دہشت گردی سے ہے،اگر تمام امن پسند اور ترقی پسند قوتیں متحد ہوں تو اس پر قابو پانا مشکل نہیں۔منظور وٹو کا کہنا تھا کہ طالبان کے خلاف کارروائی کے لئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

مزید خبریں :