پاکستان
30 جنوری ، 2014

پشاور کے کئی علاقوں میں گیس پریشرکی شدید کمی، صارفین پریشان

 پشاور کے کئی علاقوں میں گیس پریشرکی شدید کمی، صارفین پریشان

پشاور…پشاور میں سردی کی لہر میں کبھی اضافہ اور کبھی کمی مگر پشاور کے کئی علاقوں میں اب بھی گیس کا پریشر کم ہے۔ جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔پشاور کے علاقہ گلبہار، پجگی روڈ، دلہ زاک روڈ، چارسدہ روڈ اور اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس پریشرکم ہوجاتاہے جس سے خواتین کو گھریلو امور نمٹانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہوٹلوں اور تندوروں میں لکڑیاں استعمال کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں :