پاکستان
30 جنوری ، 2014

پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

پشاور…پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں خشک سردی کی لہر جاری ہے۔آیندہ 48 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔پشاور سمیت صوبہ کے بالائی علاقوں میں سردی کی لہر جاری ہے۔ اس وقت شمالی علاقہ جات میں شدید سردی پڑ رہی ہے جسں سے میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہو ا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں اسکردو میں درجہ حرارت منفی 14 رہی۔ محکمہ موسمیات نے آیندہ 2 دنوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں :