پاکستان
30 جنوری ، 2014

مظفرگڑھ میں پنچایت کے حکم پر بیوہ سے زیادتی، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

مظفرگڑھ میں پنچایت کے حکم پر بیوہ سے زیادتی، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

مظفر گڑھ …مظفر گڑھ میں بھائی کے کیے کی سزا بہن کو دے دی گئی۔ پنچایت کے حکم پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ پولیس نے پنچایت کے سربراہ سمیت 6 ملزمان گرفتار کرلیے۔مظفرگڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ میں غیرت کے ٹھیکیداروں نے پنچائت سجائی۔ بہت سے جاہل ایک جگہ جمع ہوئے۔ ایک لڑکے پر الزام تھا کہ اس نے کسی لڑکی سے تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔ اس الزام پر لڑکے کی بہن کو پنچائت کے سامنے پیش کیا گیا۔ فیصلہ وہ آیا جس سے زمین پھٹ جائے اور آسمان کانپنے لگے۔ لڑکے پر جس لڑکی کے ساتھ تعلقات کا الزام تھا اس لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے پنچائیت کے حکم پر لڑکے کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعے کانوٹس لے لیا ۔پولیس نے پنچایت کے سربراہ سمیت 6ملزمان گرفتار کرلیا۔ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا میڈیکل چیک اپ کرایا جارہا ہے۔ کئی سال قبل اسی قسم کے واقعے میں پنچایت کے حکم پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی مختاراں مائی کہتی ہیں کہ اگر مجھے انصاف ملتا تو آج ایک بیوہ سے زیادتی نہ ہوتی۔

مزید خبریں :