پاکستان
30 جنوری ، 2014

مجھے انصاف ملتا تو آج ایک بیوہ سے زیادتی نہ ہوتی:مختاراں مائی

مجھے انصاف ملتا تو آج ایک بیوہ سے زیادتی نہ ہوتی:مختاراں مائی

مظفر گڑھ…مظفر گڑھ میں پنچایت کے حکم پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے حوالے سے کئی سال قبل اسی قسم کے واقعے میں پنچایت کے حکم پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی مختاراں مائی کہتی ہیں کہ اگر مجھے انصاف ملتا تو آج ایک بیوہ سے زیادتی نہ ہوتی۔مختاراں مائی نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایسے واقعات جہالت کی وجہ سے ہوتے ہیں اور اس کی سب سے بڑی وجہ مظلوموں کو انصاف نہ ملنا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نواز رشیف اور چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سے اپیل کی کہ متاثرہ خاتون کوانصاف دلائیں۔

مزید خبریں :