30 جنوری ، 2014
اسلام آباد…پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ مذاکرات کیلئے کمیٹی کا قیام مثبت اقدام ہے،قبائلی عوام امن عمل کوخراب کرنے والے عناصر کو خود سے الگ کردیں گے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے ضروری ہے کہ بات چیت آئین کے اندر رہتے ہوئے کی جائے، بات چیت کے عمل کے دوران دونوں اطراف سے جنگ بندی یقینی بنائی جائے، مذاکرات میں پیش رفت اور حائل رکاوٹوں سے بھی باخبر رکھا جائے۔