پاکستان
31 جنوری ، 2014

مستونگ: ہسپانوی سائیکلسٹ کونشانہ بنانے کی وڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی

مستونگ: ہسپانوی سائیکلسٹ کونشانہ بنانے کی وڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی

مستونگ…مستونگ میں ہسپانوی سائیکلسٹ کونشانہ بنائے جانے کی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے، فوٹیج میں فائرنگ اور دھماکا ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بلوچستان کے ضلعے مستونگ میں یہ واقعہ 22 جنوری کو پیش آیاتھا۔درینگڑھ علاقے میں نامعلوم افراد نے ہسپانوی سیاح کونشانابنایاتھا۔ فوٹیج میں لیویزاہلکاروں کوفائرنگ کرتے ہوئے اور دھماکاہوتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 لیویزاہلکار جاں بحق ہوئے تھے تاہم جان کی بازی لگاکر ہسپانوی سیاح کوبچالیاگیاتھا، بلوچستان حکومت نے جاں بحق لیویز اہلکاروں کے لواحقین کے لئے تیس تیس لاکھ جبکہ زخمیوں کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیاتھا۔

مزید خبریں :