پاکستان
31 جنوری ، 2014

لاہور اورگردونواح کے علاقوں میں شدید دھند، موٹروے بند

لاہور اورگردونواح کے علاقوں میں شدید دھند، موٹروے بند

لاہور…لاہور اورگردونواح کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل جبکہ موٹر وے بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ لاہور اور گردونواح میں دوسرے روز بھی گہری دھند چھائی رہی، حد نگا ہ صفر ہونے کے باعث لاہور ائرپورٹ کو بند کردیا گیا، 16 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ لاہورآنے والی پروازوں کو اسلام آباد، ملتان اور کراچی کی طرف موڑدیا گیا، ائرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ جونہی دھند کم ہوئی ائرپورٹ کھول دیا جائے گا۔ ادھر موٹر وے پر بابو صابو انٹرچینج پر ہرقسم کی ٹریفک کاداخلہ بند کردیا گیا، دوسرے شہروں کو جانے والے مسافروں کوسخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند میں سفر کرنے والے انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں، موٹروے لوگوں کے تحفظ کیلئے بند کی گئی ہے۔ دھند نے لاہورشہر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند کا سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔

مزید خبریں :