پاکستان
31 جنوری ، 2014

ڈیرہ مراد جمالی: 24انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

ڈیرہ مراد جمالی: 24انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

ڈیرہ مراد جمالی…ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے شکارپور سے کوئٹہ جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا۔ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے 24انچ قطر گیس پائپ لائن کوپٹ فیڈر بیرون کے مقام پر تباہ کردیا۔ پائپ لائن کے ذریعے شکار پور سے کوئٹہ گیس فراہم کی جاتی ہے۔ گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے بلوچستان کے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید خبریں :