پاکستان
31 جنوری ، 2014

کراچی: عائشہ منزل پر فائرنگ، پروفیسراظہرعلی زیدی جاں بحق

کراچی: عائشہ منزل پر فائرنگ، پروفیسراظہرعلی زیدی جاں بحق

کراچی…کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کسی طورنہ روکی جاسکی، عائشہ منزل کے قریب فائرنگ سے پروفیسراظہرعلی زیدی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت مزید 3افرادمارے گئے ۔ پولیس کے مطابق عائشہ منزل کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے پروفیسراظہرعلی زیدی جاں بحق اور انکی اہلیہ زخمی ہوئیں۔ مجلس وحدت المسلمین نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرمیں آپریشن کے باوجودنسل کشی کی جارہی ہے۔ اورنگی گلشن بہار میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا جس کی شناخت اے ایس آئی منظور کے نام سے ہوئی ہے ،منظور نارتھ کراچی ایس پی آفس میں تعینات تھا، نیو کراچی اجمیر نگری اور قائد آباد میں مرغی خانے کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد مارے گئے جبکہ شیر شاہ،گارڈن،لیاقت آباداور عائشہ منزل میں فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہو ئے۔

مزید خبریں :