پاکستان
31 جنوری ، 2014

لاہور: دھند کی وجہ سے بینکاک سے آنے والی پرواز کراچی منتقل

لاہور: دھند کی وجہ سے بینکاک سے آنے والی پرواز کراچی منتقل

لاہور…لاہور میں شدید دھند کے باعث گزشتہ رات 8 بجے سے اب تک 4 پروازیں کراچی منتقل کر دی گئی ہیں۔ بینکاک سے آنے والی پرواز کے عملے کا مسافروں کو واپس تھائی لینڈ لے جانے پر اصرار، مسافروں نے فیصلہ ماننے سے انکار کردیا۔ لاہور میں شدید دھند کے باعث تھائی، قطر، سعودی اور ترکش ایئرلائنوں کی پروازیں کراچی منتقل کردی گئیں۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق تمام مسافر جناح ٹرمینل کے لاوٴنج میں انتظار کررہے ہیں، جگہ نہ ہونے کے باعث مسافروں کو ہوٹل فراہم نہیں کیے گئے۔ دوسری جانب تھائی ایئرویز کے عملے نے مسافروں کو واپس بنکاک لے جانے اور دھند ختم ہونے پر لاہور روانہ کرنے کا فیصلہ کیا جسے مسافروں نے ماننے سے انکار کردیا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ بینکاک سے 5 گھنٹے کا سفر کرکے کراچی پہنچے ہیں، واپس بینکاک نہیں جاسکتے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی تھائی ایئرویز کے عملے کو ہدایت کرے کہ وہ مسافروں کو ہوٹل کی سہولت فراہم کرے۔

مزید خبریں :