کاروبار
31 جنوری ، 2014

کے ایسی ای100 انڈیکس میں ڈیڑھ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کے ایسی ای100 انڈیکس میں ڈیڑھ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی …کراچی اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں ڈیڑھ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ انڈیکس 26 ہزار 784 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج مثبت رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس میں 177 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 26 ہزار 784 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حصص بازار میں سرمایہ کار رواں ماہ جنوری کے اختتام پر یہ امید رکھتے ہے کہ جنوری میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوسکتی ہے جو دسمبر میں 9 اعشاریہ 2 فیصد تھی جبکہ رواں ماہ جنوری کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 1522 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور سرمایہ کاروں کو 6 فیصد منافع حاصل ہوا۔

مزید خبریں :