پاکستان
01 فروری ، 2014

کراچی: ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث رینجرز اہلکار پر فرد جرم عائد

کراچی: ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث رینجرز اہلکار پر فرد جرم عائد

کراچی…کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گلستان جوہر میں ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث رینجرز اہلکار پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 6 فروری کو گواہوں کو طلب کرلیاہے۔کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے میں رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور مراد جاں بحق ہوگیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم لانس نائیک غلام رسول پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزم نے صحت جرم سے انکارکردیا۔ عدالت نے 6 فروری کو گواہوں کو طلب کرلیاہے۔عدالت اس سے قبل مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کرچکی ہے، سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :