انٹرٹینمنٹ
01 اپریل ، 2012

لاہورمیں امریکی ڈرامہ نگار نیل سائمن کا کھیل ”ریومرز“پیش

لاہور . . لاہور میں مقامی یونیورسٹی کے طلبہ نے معروف امریکی ڈرامہ نگار نیل سائمن کا تحریر کردہ کھیل " ریومرز " پیش کیا۔فیروز پور روڈ پر واقع نجی آڈیٹوریم میں یہ کھیل مقامی یونیورسٹی کی ڈرامیٹک سوسائٹی نے پیش کیا جس میں امریکی معاشرے کے شب و روز کو اجاگر کیا گیا۔ ڈرامے کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو شادی کی دسویں سالگرہ دوست و احباب مدعو کرتا ہے۔۔ سالگرہ تقریب میں ایسا واقعہ پیش آتا ہے جسے چھپانے کیلئے پولیس کے سامنے جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔ مزاح اور سسپنس سے بھرپور کرداروں کو حاضرین نے بھرپور داد دی۔

مزید خبریں :