01 فروری ، 2014
ممبئی…بالی وڈ کی باربی کترینہ کیف اب فر فر عربی بھی بولیں گی۔ کہیں ان کی شادی کسی عرب شیخ سے تو نہیں ہو رہی؟؟ بالی وڈ باربی اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے کڑی محنت کرتی ہیں۔ کترینہ نے فلم ”زندگی نہ ملے گی دوبارہ“ کے لیے بائیک چلانا سیکھی۔کیٹ نے فلموں کے لیے گٹار بھی سیکھااور دھوم تھری میں ماہرینِ فن سے کرتب سیکھ کر بازیگری بھی خوب کی۔ برطانوی نژاد ایشین بیوٹی اب رنگنے جا رہی ہیں، مشرق وسطیٰ کے رنگ میں۔ جی ہاں،بالی وڈ باربی نے اپنی نئی فلم ”فینٹم“کے لیے عربی سیکھنا شروع کر دی ہے۔سیف علی خان کے ساتھ اس فلم میں کترینہ کا کردار فوٹو جرنلسٹ کا ہے جس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کیٹ اب فر فر عربی بولتی نظر آئیں گی۔