02 فروری ، 2014
میاں چنو ں…میاں چنو ں کے نواحی چک میں مدرسے کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 5افراد جاں بحق اور19 زخمی ہوگئے ،ملبے تلے مزید افراد کی تلاشی کا کام جاری ہے۔۔نواحی چک 128پندرہ ایل میں علاقے کی مسجد میں قرآن خوانی ہو رہی تھی کہ مدرسے کی چھت کا ایک حصہ گر گیا۔چھت گرنیسے رہائشی حصہ بھی متاثر ہوا ہے۔متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں ،موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر واقعہ کی اطلاع پولیس اور ریسکیو کو دی جس پر ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر امدادی کاروائی شروع کردی ہے ، ملبے سے ا ب تک 5لاشیں اور 19زخمیوں کو نکال لیاگیا ہے۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ملبے میں مزید افراد کی تلاشی کا کام جاری ہے۔