انٹرٹینمنٹ
02 فروری ، 2014

گلوکارہ فریحہ پرویز کی آج 44 ویں سالگرہ

گلوکارہ فریحہ پرویز کی آج 44 ویں سالگرہ

لاہور…پاکستان کی مقبول گلوکارہ فریحہ پرویز آج اپنی 44 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔فریحہ کے فنی سفر پر جانتے ہیں۔لاہور میں پیدا ہونیو الی سریلی فریحہ نے فن اداکاری سے اپنے کرئیر کاآغاز کیا اور جلد گائکی کے میدان میں کامیاب قدم رکھا۔1996 میں فریحہ کی پہلی البم Nice & Naughty کا یہ گانا "پتنگ با سجنا "آتے ہی چھا گیا اور آج تک کوئی بسنت کا گانا اس کا بو کاٹا نہیں کر سکا۔فریحہ پرویز اب تک سات کامیاب البم ریلیز کر چکی ہیں۔فریحہ اردو زبان کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی گانے گاچکی ہیں۔2010 میں فریحہ کی آخری البم ابھی ابھی کے ٹائٹل سے ریلیز ہوئی جس کا گانا ماہیا بے حد پسند کیا گیا۔

مزید خبریں :