دنیا
02 فروری ، 2014

بھارت میں پہلی مونوریل کاآغاز ہوگیا

بھارت میں پہلی مونوریل کاآغاز ہوگیا

نئی دہلی…بھارت میں پہلی مونوریل کاآغاز ہوگیا۔ مسافروں نے ممبئی سے چلنے والی ریل کے مزے لوٹے پہلی مونوریل خدمات کا افتتاح مغربی مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے کیا، اور اسے عوام کے لیے باقاعدہ کھول دیاگیا، یہ مونوریل وڈالا، چمبور روٹ کی 8.9 کلو میٹر طویل راہداری پر چلائی جائے گی۔مونوریل کی تمام کوچز ائیر کنڈیشنڈ ہیں ، جس میں 560 مسافرسفر کرسکتے ہیں ، جس کا ٹکٹ 5 روپے سے 11 روپے ہے ، اس کا آغاز دو سال قبل ہونے والا تھا لیکن کچھ تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر یہ پراجیکٹ دو سال تاخیر کا شکار ہوگیا۔

مزید خبریں :