پاکستان
02 فروری ، 2014

مذاکرات کی کامیابی کیلئے فریقین جنگ بندی کا اعلان کریں،طاہر اشرفی

مذاکرات کی کامیابی کیلئے فریقین جنگ بندی کا اعلان کریں،طاہر اشرفی

لاہور… پاکستان علما،کونسل کے چیئرمین حافظ طاہرمحموداشرفی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے حکومت اور طالبان 3 ماہ کیلئے جنگ بندی کا اعلان کریں۔لاہور سے جاری ایک بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مستقل قیامِ امن کیلئے قوم کی نگاہیں طالبان ،حکومت مذاکرات پر لگی ہیں،ان کا کہناتھا،حکومت مذاکرات کی کامیابی کیلئے مذاکرات دشمن قوتوں کی مذموم سرگرمیوں پرنگاہ رکھے جبکہ قوم دعااور سیاسی اوردینی جماعتیں اپنا اپنا کردار ادا کریں،حافظ طاہر اشرفی کاکہناتھاکہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے کراچی میں جید علماء کرام کے اجلاس سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید خبریں :