پاکستان
02 فروری ، 2014

الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کا جلسہ

 الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کا جلسہ

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سازش عوام کو الطاف حسین سے جدانہیں کرسکتی، میڈیا ٹرائل کرنے والوں کو اپنے الفاظ چبانے پڑے،الزام لگانے والوں کو ایم کیو ایم اور الطاف حسین سے معافی مانگی پڑے گی، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے اظہارِیکجہتی کیلئے مزار قائد کے قریب نیوایم اے جناح روڈ پرجلسہ ہوا۔جلسے سے خطاب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ان لاکھوں افراد کے خلاف بھی مقدمہ چلایاجائے جواپنے قائد سے یکجہتی کیلئے جمع ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عوام کافیصلہ آچکا ہے کسی غیرملکی عدالت کے فیصلے کی ضرورت نہیں ۔ ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کالے انگریزوں نے 20سال بعد الزامات واپس لیے،گورے انگریز چند دنوں میں الزام واپس لے لیں گے۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ افغانستان کی طرزپر پاکستان میں تحریک طالبان بن جانا محض اتفاق نہیں۔ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ یہ اجتماع کسی پریشانی کے تحت نہیں ہے، ایم کیوایم ایک ہے اور ایک ہی رہے گی۔جلسے سے ایم کیوایم کے رہنما عامر خان اورنبیل گبول نے بھی خطاب کیا، رہنماوں کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سازش عوام کو الطاف حسین سے جدانہیں کرسکتی۔

مزید خبریں :