پاکستان
02 فروری ، 2014

کامیاب مذاکرات کیلئے نام نہاد دہشتگردی کیخلاف جنگ سے نکلنا ہوگا ،منور

کامیاب مذاکرات کیلئے نام نہاد دہشتگردی کیخلاف جنگ سے نکلنا ہوگا ،منور

کراچی…کراچی میں ا میرجماعت اسلامی منور حسن کاکہنا ہے کہ خود کش حملوں اور بندوق سے شریعت نہیں آسکتی ،اسی طرح وارآن ٹیرر سے علیحدگی کے بغیر طالبان سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔ کراچی میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کل پاکستان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ وہ طالبان سے مذاکرات کے حامی ہیں، لیکن وار آن ٹیرر سے بھی نکلنا ہوگا۔جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد مسلمانوں اور اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا گیا جو سراسر غلط ہے۔ سید منور حسن نے کہا کہ ڈنڈا بردار شریعت کی مخالفت کرنیوالے ڈنڈے کے کم اور شریعت کے زیادہ مخالف ہیں، تاہم یہ حقیقت ہے کہ خود کش حملوں اور بندوق سینہ شریعت آسکتی نہ ہی امن قائم ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :