02 فروری ، 2014
لاہور…تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان مذاکراتی ٹیم کا عملا ً حصہ نہیں بن سکتے ، طالبان کوعمران خان کا کردار قومی سطح پر دیکھنا چاہیئے۔لاہور سے جاری ایک بیان میں اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا مذاکرات کرانے کا واحد مقصد ملک میں امن کا قیام ہے، تحریک انصاف آئینی حدود کے اندر مذاکراتی عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اسے نتیجے تک پہنچانا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم اور اے این پی سمیت پارلیمنٹ کے اندر موجود سیاسی جماعتوں کو مذاکراتی عمل کے حوالے سے اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔ اعجاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کو دو یا تین ہفتے کے اندر نتیجہ خیز ہونا چاہیئے،پاک فوج اور قومی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے کے بغیر مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔