02 فروری ، 2014
فیصل آباد…فیصل آباد میں گذشتہ روز 5 لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا ہونے والے 4 سال کے بچے کو بازیاب کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق سمن آباد میں گذشتہ روز شاہ زیب کو گھر کے باہر سے اغوا کیاگیا تھا ،اغواکارو ں نے 5 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، پولیس نے گزشتہ رات سے تفتیش کر کے بچے کے ایک رشتے دار کو شک کی بنا پر حراست میں لیا تھا،ملزم کی نشاندی پر پولیس نے بچے کو گھر کے قریب سے ایک گودام سے بازیاب کروا لیا، کئی گھنٹوں بھوکے پیاسے بندھے رہنے کی وجہ سے بچے کی حالت غیر تھی جسے فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔