03 فروری ، 2014
اسلام آباد…آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ،مالا کنڈاور قبائلی علاقوں اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بار ش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے زیریں علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ نیلم،کیل،گریز،لیپا،فاروڈ کہوٹہ سمیت بالائی پہاڑی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔لاہورشہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ساہیوال، قصور، شورکوٹ اورنورپورتھل میں ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔ گلگت بلتستان کے اضلاع غذر اوردیامرمیں تیسرے روز بھی برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ چترال شہر اور گردونواح میں برف باری سیلواری ٹنل بند ہوگئی اور متعدد گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، راول پنڈی، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، خیبر پختونخواہ سمیت کشمیر اور بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔