پاکستان
03 فروری ، 2014

پشاور: سنیما میں دستی بم دھماکوں کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

پشاور: سنیما میں دستی بم دھماکوں کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

پشاور…پشاور کے سینما گھر میں ہونے والے 2 بم دھماکوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پشاور میں گزشتہ روز سینما کے اندر دو دستی بم دھماکوں کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ خان رازق کی مدعیت پرنامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ میں دہشت گردی ایکٹ اور دفعہ 302 سمیت مختلف دفعات عائد کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے جلد ہی ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے گا۔

مزید خبریں :