کھیل
03 فروری ، 2014

ڈیوس کپ:برطانیہ1986کے بعد پہلی بارکوارٹرفائنل میں

ڈیوس کپ:برطانیہ1986کے بعد پہلی بارکوارٹرفائنل میں

کیلیفورنیا…ڈیوس کپ ٹینس میں برطانیہ نے امریکا کوشکست دے کر1986کے بعد پہلی بارکوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔کیلیفورنیا میں ہونیوالی ٹائی کاآخری دن شروع ہوا تو برطانیہ کوامریکا پردوایک کی برتری حاصل تھی۔اولمپک چمپئن اینڈی مرے نے امریکا کے سیم کوئری کے خلاف سخت مقابلے کے بعدکامیابی حاصل کی۔ انہوں نے سات چھ، چھ سات، چھ ایک اورچھ تین کی فتح کے ساتھ برطانیہ کوکوارٹرفائنل میں پہنچادیا۔ برطانوی ٹیم 1935کے بعد پہلی بارڈیوس کپ میں امریکا کوزیرکرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

مزید خبریں :