پاکستان
03 فروری ، 2014

نیب کی ریفرنسز میں آصف زرداری کی بریت کی مخالفت

نیب کی ریفرنسز میں آصف زرداری کی بریت کی مخالفت

اسلام آباد…احتساب عدالت میں نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب کے پانچ ریفرنسز پر بریت کی دائر درخواست پر جواب داخل کرا دیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پانچ نیب ریفرنسز پر سماعت جج محمد بشیر نے کی۔نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر اکبر تارڑ نے نیب کے پانچ ریفرنسز پر جواب داخل کرایا۔ گزشتہ سماعت میں سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ایس جی ایس، کوٹیکنا، اے آر وائی گولڈ، ارسس ٹریکٹرز اور پولو گراوٴنڈ ریفرنسز میں بریت کی درخواست دائرکی گئی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف کوئی ٹھوس شہادت موجودہے نہ گواہ ،عدالت انہیں بری کرنے کے احکامات جاری کرے۔گزشتہ سماعت پراحتساب عدالت نے نیب کو تین فروری کیلئے نوٹس جاری کیا تھا اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر آصف زرداری کی درخواست پر انہیں حاضری سے مستقل استثنٰی بھی دے رکھا ہے۔کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔سماعت کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے آصف علی زرداری کی بریت کی درخواستوں پر مخالفت کی ہے،نیب نئی گواہیاں پیش کرے گا۔ہم نیب کے جواب پر دلائل کے ساتھ 24 فروری کو بحث کریں گے۔

مزید خبریں :