03 فروری ، 2014
کراچی…سی آئی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان سوات کے کراچی میں امیر عزیزاللہ عرف شامزئی کی تصویر جاری کردی۔ سی آئی ڈی کے مطابق عزیزاللہ عرف شامزئی کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ عزیزاللہ 30سے زائد پولیس اہلکاروں کے قتل اور دھماکوں میں ملوث ہے۔ سی آئی ڈی عزیزاللہ کے ساتھی قاری شاکر اور وکیل کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مار رہی ہے۔ عزیزاللہ کی گرفتاری پر انعام مقرر کرنے کیلئے حکومت کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔